Sunday, 07 June 2026, 06:34:51 am
 
تمام علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، امیر مقام
March 25, 2026

امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

 اسلام آباد میں نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ریٹائرڈ جسٹس یار محمد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے امن و امان برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ خطے میں سیاحت کے کامیاب فروغ کے لیے پرامن ماحول بدستور بنیادی ضرورت ہے۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون سے جاری ترقیاتی عمل نمایاں طور پر مستحکم ہو گا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔