Saturday, 27 July 2024, 07:49:43 am
معروف فلمی اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار حبیب کی آٹھویں برسی
February 25, 2024

پاکستان کے معروف فلمی اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار حبیب کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے۔وہ 1931ء میں بھارتی ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے چھ سو سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار ممتاز رومانوی ہیروز میں ہوتا ہے۔حبیب الرحمن نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1956ء میں فلم لخت جگر سے کیا جس میں انہوں نے نورجہاں کے ساتھ سائیڈ ہیرو کی حیثیت سے کام کیا۔ان کی پہلی سپرہٹ فلم ''زہرعشق تھی جس میں انہوں نے مسرت نذیر کے ساتھ کام کیا۔حبیب الرحمن کو تاریخی فلم دیوداس میں شمیم آراء اور نیئر سلطانہ کے ساتھ ان کی بہترین اداکاری پر عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔حبیب الرحمن کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔وہ 2016ء میں آج کے روز طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔