Saturday, 27 April 2024, 08:37:16 am
حکومت احساس پروگرام کے تحت معاشرے کے محروم طبقے کو قومی دھارے میں لارہی ہے، ثانیہ نشتر
January 25, 2022

فائل فوٹو

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت معاشرے کے محروم طبقے کو قومی دھارے میں لارہی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور طلباء کو تعلیم تک رسائی کے لئے مالی امداد کی فراہمی کے لئے احساس پروگرام کے تحت متعدد منصوبے حکومت کے منشور میں شامل ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی کے لئے حال ہی میں احساس تعلیمی وظائف موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.