Friday, 22 November 2024, 05:25:44 pm
 
سینیٹ نے پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے بل 2020 کی منظوری دی
January 25, 2021

سینیٹ نے آج (پیر)ماحول کے تحفظ سے متعلق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل مجریہ 2020 منظور کرلیا ۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کی طرف سے پیش کیے گئے بل کا مقصد پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997ء میں ترمیم کرنا تھا ۔پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بارہ دیگر بل بھی پیش کئے گئے ۔ان میں گارڈین اور وارڈز (ترمیمی) بل مجریہ 2020 معلومات تک رسائی کے حق کا ترمیمی بل مجریہ 2020، فیکٹریوں سے متعلق ترمیمی بل مجریہ 2020 ، پاکستان آرمز ترمیمی بل مجریہ 2020 ، امتحانات میں ناجائز طریقوں کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے اسلام آباد کے تعلیمی امتحانات کا بل مجریہ 2021 ، تعزیرات پاکستان ترمیمی بل مجریہ 2021، ویسٹ پاکستان میٹرنٹی بینیفٹ ترمیمی بل مجریہ 2021 ، عمومی شقوں میں ترمیم کا بل مجریہ 2021 ، اور فوجداری قوانین ترمیمی بل مجریہ 2020 ، شامل ہیں ۔سینیٹ کے چیئرمین نے یہ بل ایوان کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دئیے ۔