معروف کلاسیکی اردو شاعر اور مصنف اُستاد قمر جلالوی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ اٹھارہ سو ستاسی کو علی گڑھ کے قریب جلالئی میں پیدا ہوئے ، تقسیم کے بعد انہوں نے کراچی ہجرت کی۔
قمر جلالوی کاشمار کلاسیکی اُردو غزل کے بہترین شاعروں میں ہوتا ہے۔
ان کی مشہور تصانیف میں رشک قمر، اُوج قمر، غم جاویداں اور تجلیات قمر شامل ہیں۔
وہ انیس سو اڑسٹھ میں آج کے دن کراچی میں وفات پاگئے۔