روس نے یوکرین کا مجوزہ امن منصوبہ اور بحیرہ اسود اناج اقدام کو بحال کرنے کی اقوام متحدہ کی تازہ ترین تجاویز مسترد کر دی ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا یوکرین کا مجوزہ امن منصوبہ اور اقوام متحدہ کی بحیرہ اسود اناج اقدام کی بحالی کی تجاویزحقیقت پسندانہ نہیں ہیں۔