Thursday, 31 October 2024, 01:00:01 am
 
ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے:نگران وزیراعظم
September 24, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔امریکہ کے ہفت روزہ میگزین نیوز ویک کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے جامع معاشی بحالی کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کو استحکام کے صورت حال پر گہری تشویش ہے تاہم اس وقت صورت حال پوری طرح قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا حکومت صورت حال کو بہتر بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری میں کچھ وقت لگے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کو اس طرح بہتر بنانا چاہتی ہے کہ جس کا فائدہ دونوں ملکوں کو مشترکہ طور پر ہو۔