Saturday, 25 July 2026, 02:16:27 am
 
شزا فاطمہ کامعاشی و صنعتی ترقی کیلئے خود کار نظام اپنانے پر زور
July 24, 2026

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے روایتی صنعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ خودکار نظام کو اپنائیں، کیونکہ یہ معاشی اور صنعتی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں روبوٹکس اینڈ Autonomous سسٹمز ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی کارکردگی بہتر بنانے، پیداوار میں اضافے اور پاکستانی صنعتوں کو عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی بنانے کے لیے روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنا ضروری ہے۔

شزا فاطمہ نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کر کے خود کو مستقبل کی ملازمتوں کیلئے تیار کریں اور روزگار کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالیں۔