نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آج کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس سے قبل انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی اجتماعی تصویر میں بھی شرکت کی۔