Friday, 26 April 2024, 06:30:06 pm
پاکستان کے بھارت کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں:دفتر خارجہ
October 23, 2019

File Photo

دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم ہماری مسلح افواج اور عوام کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملک کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے اسلام آباد میں جاری بیان میں کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ کے غیرذمہ دارانہ الزامات اوربھارت کی جانب سے جواب نہ دیئے جانے سے نہ صرف بھارت کاجھوٹ بلکہ اس کی ریاستی پالیسی اورجارحانہ عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں جن سے علاقائی امن واستحکام کودرپیش خطرات میں اضافہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ سفارتکاروں کے دورے سے عالمی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کی بھارت کی بدحواسی پرمبنی کوششیں بے نقاب ہوگئی ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے کنٹرول لائن پربھارت کی طرف سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں کے مقامات کامعائنہ کرانے کے لئے مقامی اورغیرملکی صحافیوںسمیت اسلام آباد میں مقیم غیرملکی سفارتکاروں کے دورے کاانتظام کیا،ان خلاف ورزیوں میں پانچ معصوم شہری شہید اورچھ زخمی ہوگئے تھے۔سفارتکاروں اورصحافیوں کو جوراسیکٹرسمیت کنٹرول لائن پرلے جایاگیاتاکہ بھارت کے جھوٹے دعوئوں کاوہ خودمشاہدہ کرسکیں۔ انہوں نے بھاری تو پ خانے کے استعمال سمیت بھارت کی جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اورمالی نقصان کاجائزہ لیا۔اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کوبھی مدعوکیاگیاتھالیکن وہ نہیں آئے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.