Saturday, 11 May 2024, 08:42:20 am
انسداد پولیو مہم کل سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے
September 24, 2018

خیبرپختونخوا میں کل (پیر) انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہوگی۔

 صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کے لئے تقریباً 25 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور دوسرے عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی۔

 پولیو ٹیموں کے لئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

پنجاب میں کل (اتوار) سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کل (پیر) سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 7 لاکھ گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کل (پیر) شروع ہوگی۔ صوبے میں 25 لاکھ بچوں کو وٹامن اے اور پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے تقریبا نو ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.