Wednesday, 15 January 2025, 05:42:01 pm
 
صدر نے کرتار پور راہداری کو امن و محبت کی علامت قرار دیا
February 23, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کرتارپور راہداری کو امن اورمحبت کی علامت قرار دیاہے ۔

انہوں نے آج(جمعہ) کو نارروال میں کرتارپور راہداری کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کا ان کے مقدس مقامات کے دورے کا ہمیشہ خیرمقدم کیاہے اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان نے اس راہداری کے ذریعے خطے میں امن کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے خطے میں استحکام قائم کیا جاسکتا ہے۔

ا س موقع پر صدر کو کرتارپور صاحب میں سکھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بعد میں ڈاکٹر عارف علوی نے کرتارپور صاحب میںمختلف جگہوں کا دورہ کیا اوریاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔