اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پریس گیلری کا دورہ کیا اور پارلیمانی صحافیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت نے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک میں جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کیلئے بھی اقدامات کئے۔
صحافیوں نے پریس گیلری کا دورہ کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مرتضیٰ سولنگی کے بطور نگران وزیر اطلاعات و نشریات کردار کی بھی تعریف کی۔