Wednesday, 15 January 2025, 11:55:32 am
 
مسلمان ختم نبوتۖ پرغیرمتزلزل ایمان رکھتے ہیں،عرفان صدیقی
February 23, 2024

سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں آج(جمعہ) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پھر شروع ہوا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ختم نبوت ۖپر غیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس سلسلے میں ممنوع مذہبی لٹریچر کے بارے میں اپنے حالیہ فیصلے کی وضاحت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اسے جذبات بھڑکانے کیلئے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سپریم کورٹ کی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے میں پائے جانے والے ابہام کو دُور کرنے کیلئے بھی ایک نظرثانی درخواست دائر کریں گے۔

مولوی فیض محمد نے کہا کہ خاتم النبیین نبی کریم حضرت محمد ۖ کے تقدس کا خیال رکھنا اور ان کی ناموس کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔

شہادت اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے ہدف نہ بنایا جائے۔

بعد میں ایوان کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔