Sunday, 10 November 2024, 07:34:30 pm
 
گورنرسندھ اورایم کیوایم کے رہنماؤں نے نگران وزیراعظم کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کوسراہا
February 23, 2024

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے۔

سندھ کے گورنر اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو سراہا۔