Thursday, 09 December 2021, 02:37:58 am
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرمیں کلُ جماعتی حریت کانفرنس کا بھارت کے فسطائی ،قاتل وزیراعظم نریندرامودی کے دورے پر مکمل ہڑتال کی اپیل کا اعادہ
February 23, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرمیں کلُ جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے فسطائی اورقاتل وزیراعظم نریندرامودی کے مجوزہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل کا اعادہ کیاہے۔کلُ جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میںعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف بھرپوراحتجاج کے طورپر مقبوضہ وادی میںہرجگہ سیاہ پرچم لہرائیں ۔انہوں نے بھارت کی کشمیر پالیسی کواسرائیلی پالیسی کی تقلید قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کی طرف سے مسلمان اکثریت کوختم کرنے کے لئے آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.