Friday, 27 December 2024, 05:40:16 am
 
پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی
April 22, 2024

پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔

فری آئی سرجیکل کیمپ میں 1473 مریضوں کی مفت سکریننگ کی گئی۔ جن میں 885 مرد، 544 خواتین اور 245 بچے شامل ہیں۔ اس موقع پر 754 مریضوں کو مفت نظر کی عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ جبکہ 1139مریضوں کو مفت ادویات مہیا کی گئیں۔ الشفا آئی ٹرسٹ کے تعاون سے منعقدہ فری آئی سرجیکل کیمپ میں 104 مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔ جبکہ 206 مریضوں کو مزید علاج کے لئے الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی بھیجا گیا۔ چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کے انعقاد پر مقامی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آنکھوں کے علاج کے لئے دور دراز علاقوں سے سفر کرنا پڑتا تھا۔ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ غریب عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔