Saturday, 27 July 2024, 01:06:20 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر سرد اورخشک رہے گا
February 22, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدیدسرد رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑو ں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض اہم شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈلاہور بارہ کراچی بیسپشاور آٹھکوئٹہ ایکگلگت تینمری صفراورمظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر LEH ،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ،بارہ مولہ اورجموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود،بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں صفرڈگری سینٹی گریڈ،جموں دس، Leh منفی گیارہ، پلوامہ منفی ایک، شوپیاں منفی تین اور بارہ مولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔