Friday, 26 April 2024, 06:40:16 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی گشت پر مامور پارٹی پر نامعلوم افراد کا حملہ،دو اہلکارزخمی
October 21, 2018

File Photo

 مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پٹن میں بھارتی فوج کی گشت پر مامور پارٹی پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔

 ایک پولیس اہلکار کاکہنا ہے کہ مسلح افراد نے بھارتی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز کی گشت پر مامور پارٹی پر پہلے دستی بم پھینکا اور  پھر فائرنگ کردی۔

 بعد میں قابض فوجیوں نے پورے پٹن گاوں کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کردی اور مقامی لوگوں کو زدوکوب کیا۔

 قابض فوج کی کارروائی کے بعد علاقے میں مظاہرے اور جھڑپیں شروع ہوگئیں بڑی تعداد میں نوجوان کارروائی کےخلاف گھروں سے باہر نکل آئے اورفوجیوں پر پتھراو کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.