Saturday, 11 May 2024, 08:36:22 am
بین الاقوامی برادری تنازع کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے:سپیکر قومی اسمبلی
September 21, 2020

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے اپناکردار ادا کریں۔

عالمی یوم امن کےحوالےسے آج (پیر) اسلام آباد میں ایک سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل علاقائی امن واستحکام کےلئے ناگزیر ہے۔

 بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بھارتی فوج کو بے گناہ اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کےلئے موثر کوششیں کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.