Thursday, 31 October 2024, 01:00:02 am
 
کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہری شہید
August 21, 2023

فائل فوٹو

آج (پیر) کوکنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ساٹھ سالہ بزرگ شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والے شہری کا نام غیاث ہے جو ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کی رہائشی تھے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

بھارت کی بلا اشتعال جارحیت جنگ بندی کے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و آشتی چاہتا ہے لیکن وہ اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔