Friday, 26 April 2024, 09:16:01 am

مزید خبریں

 
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گائوکدل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہڑتال
January 21, 2021

File Photo

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہدائے گائو کدل کی اکتیسویں برسی کے موقع پر آج (جمعرات) سرینگر میں گائوکدل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی اپیل کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔گائوکدل، بسنت باغ، کانی کدل، چھوٹا بازار، عیدگاہ، درگاہ،رینا واڑی، خان یار، نوہٹہ، مہاراج گنج، صفاکدل، معصومہ، کرال کھڈ اور شہر کے دوسرے علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔قابض حکام نے قتل عام کے خلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دوسرے علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار رتعینات کئے گئے ہیں۔بھارتی فوج نے 1990 میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقے گائوکدل میں پرامن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کرکے 50 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.