Friday, 26 April 2024, 11:32:20 am

مزید خبریں

 
سری نگرمیں ڈرائیور پرتشدد اورنئی دہلی میں سکھوں کی علامات کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
June 20, 2019

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں سکھ برادری کے ارکان نے ایک سکھ ڈرائیور پر تشدد اور نئی دہلی میں سکھوں کی علامات کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ سکھ اور مسلمان نوجوانوں نے گزشتہ روز بھی اس واقعہ کیخلاف پلوامہ کے علاقے ترال میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.