محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر' گلگت بلتستان' بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاہم بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری متوقع ہے' ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور پچیسکراچی ستائیسپشاور تئیسکوئٹہ آٹھگلگت اور مری گیارہ اور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرمیںمحکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،جموں LEH،پلوامہ' اننت ناگ، شوپیاںاوربارہ مولہ میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے 'ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیادرجہ حرارت:سرینگراوراننت ناگ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، LEH منفی تین، پلوامہ اور شوپیاں سات اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ