Saturday, 27 April 2024, 08:12:14 pm
حکومت کا مزید ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
March 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مزید ٹیکس لگانے کے بجائے آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے پر توجہ دے گی۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں معاشی اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے اقدامات کے حوالے سے عالمی ماہرین اور ملکی متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعت کے لئے عالمی منڈی تک رسائی فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا ملک میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے درجے کی صنعتیں قائم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید معیارات سے ہم آہنگ علم اورہنر سے لیس کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.