Wednesday, 05 February 2025, 10:54:43 am
 
پاک بحریہ نویں کثیر الملکی مشق ''امن'' اگلے ماہ منعقد کرے گی
January 20, 2025

پاک بحریہ نویں کثیرالملکی مشق ''امن'' اگلے ماہ منعقد کرے گی۔

یہ مشق ایک بڑی بین الاقوامی بحری مشق بن چکی ہے جو دو برس بعد منعقد ہوتی ہے۔

سال ہا سال سے ''امن'' مشق میں عالمی شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعداد پاک بحریہ کی کوششوں اور بحری سیکیورٹی میں وسیع تر تعاون فراہم کرنے میں اس کے اہم کردار پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

امن مشق کے مقاصد میں امن اور علاقائی تعاون کا فروغ' علاقائی اور بین العلاقائی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں اضافہ اور دہشت گردی اور بحری شعبے میں جرائم کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔