Wednesday, 05 February 2025, 11:10:23 am
 
جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے
January 20, 2025

جنوبی سوڈان کی عبوری قومی قانون ساز اسمبلی کا پارلیمانی وفد پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج (پیر) اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

پارلیمانی سفارت کاری کو بڑھانے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر Nathaniel Oyet Pierino کی سربراہی میں وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔اسلام آباد میں قیام کے دوران جنوبی سوڈان کایہ وفد سردار ایاز صادق ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ دورے میں قریبی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے، باہمی دلچسپی کے اموراور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کوتوسیع دینے پر توجہ دی جائے گی۔وفد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم سیاسی شخصیات اور حکومتی رہنمائوں سے بھی ملاقات کرے گا۔