Wednesday, 05 February 2025, 10:51:21 am
 
یورپ کیلئے پاکستان کی برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
January 20, 2025

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران یورپ کیلئے پاکستان کی برآمدات آٹھ اعشاریہ چھ دو فیصد اضافے کے ساتھ تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ اضافہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔ ترقی کرنے والے شعبوں میں ٹیکسٹائل، چمڑہ، ملبوسات، کھیلوں کا سامان اور جراحی کے آلات کے شعبے شامل ہیں۔ اکتوبر دو ہزار تئیس میں یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے پاکستان کے جی ایس پی پلس کی حیثیت کو دو ہزار ستائیس تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ جی ایس پی سکیم ترقی پذیر ملکوں کو مارکیٹ تک ترجیحی رسائی اور مختلف اشیاء پرٹیکس میں استثنیٰ فراہم کرتی ہے۔