Friday, 26 April 2024, 10:20:55 am

مزید خبریں

 
عبدالمجیدترمبواورنذیرشال کی بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کےاشتعال انگیزبیان کی سخت مذمت
January 20, 2020

 

 انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کے چیئرمین  عبدالمجید ترمبو اور جنوب ایشیائی مرکز برائے امن و انسانی حقوق کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمد شال نے بھارت کے نئے تعینات ہونےوالے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کے اشتعال انگیز اور خطرناک بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیرسٹر ترمبو اور پروفیسر شال نے لندن میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت ان کشمیری  لڑکوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کےعزائم رکھتا ہے جنہیں پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد حراست میں لیا گیا اور  انہیں تاحال نامعلوم مقامات پر رکھا ہوا ہے۔

بیانات میں اقوام متحدہ ،امریکہ، برطانیہ، یورپ اور چین سمیت عالمی برادری سے کہا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ فوجی تعیناتی کے حامل علاقے کشمیر میں سنگین صورتحال اوربھارت کی طاقت کے استعمال کی پالیسی کا نوٹس لے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.