ٹی وی کے معروف اداکار سلیم ناصر کی 35ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی ۔
سلیم ناصر 15نومبر 1944 کو بھارت کے شہر ناگ پور میں پیدا ہوئے۔
ورسٹائل اداکار نے 1976 میں فلم زیب النساء سے اداکاری کا آغاز کیا۔
انہوں نے آخری چٹان' نشان حیدر' ان کہی' دستک اور آنگن ٹیڑھا سمیت مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی۔
پاکستان کی تفریحی کی صنعت میں خدمات پر انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
سلیم ناصر کا 1989 میں آج ہی کے دن کراچی میں انتقال ہوا۔