Friday, 26 April 2024, 10:34:02 am

مزید خبریں

 
قابض انتظامیہ نے عوام کا احتجاج روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں عائد کردیں
October 19, 2018

فائل فوٹو۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کی طرف سے ہلاکتوں میں اضافے کےخلاف عوام کو احتجاج سے روکنے کےلئے آج سرینگر میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوہٹہ ،خان یار، رینا واڑی، ایم آر گنج، سفاکدل اور محصومہ کے علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، بھارتی ریزو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 قابض انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج کو روکنے کےلئے سکول اور کالج بھی بند کردئیے ہیں، کشمیر یونیورسٹی کی کلاسیں بھی آج کےلئے بند کردی ہیں۔

 مشترکہ مزاحمتی قیادت نے علما سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبوں میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.