Friday, 09 May 2025, 12:28:26 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک میں بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری متوقع
April 19, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔آج (ہفتہ) صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور کوئٹہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور اور کراچی 27پشاور 20گلگت 13مری 09اور مظفرآباد 16ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرمیںمحکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،پلوامہ، LEH، اننت ناگ، شوپیاںاوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیادرجہ حرارت:سرینگراور شوپیاں دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، LEHصفر، پلوامہ نو،اننت ناگ اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ