Saturday, 27 April 2024, 08:10:20 pm
مقامی صنعت کے فروغ کیلئے ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ، جام کمال خان
March 19, 2024

وزیر تجارت جام کمال خان نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مقامی صنعت کے فروغ کے لئے ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور تحفظات دور کئے جائیں گے۔وہ اسلام آباد میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس میں صنعت کاروں کو درپیش مشکلات کے ممکنہ حل کی تلاش پر توجہ مرکوز کی گئی۔جام کمال نے شوگر ملوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔وفاقی وزیر نے صنعتی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.