Thursday, 28 March 2024, 05:16:50 pm
وزیراعظم کاکم آمدن افراد کیلئے50 روپے فی لٹر پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
March 19, 2023

حکومت نے ملک کے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لئے فی لیٹر پچاس روپے کے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ اتوار کے روز لاہور میں وزیراعظم محمد شہبازشریف کے زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹرسائیکلوں، رکشاؤں اور آٹھ سو سی سی تک گاڑیوں سمیت چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کو پیٹرولیم سبسڈی میں شامل کیا جائے۔انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو سبسڈی پر موثر عملدرآمد کے لئے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔شہبازشریف نے کہا کہ موٹرسائیکلیں ، رکشے اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن افراد استعمال کرتے ہیں۔ غریب افراد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پیٹرول پر براہ راست اعانت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترین معاشی صورتحال کے باوجود حکومت ہرممکن طریقے سے غریب افراد کی مدد کیلئے کوشش کر رہی ہے۔پیٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک نے اجلاس میں کم آمدن افراد کو پیٹرولیم پر اعانت پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.