صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کارروائی کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور فوری کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے سرحدوں کے دفاع کے لئے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔