وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے ملک بھر میں نوجوانوں کی خدمات اور مواقع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ڈیجیٹل یوتھ حب پروگرام اور ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں پیشہ ورانہ تربیت کے قومی کمیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر مراعات یافتہ طبقوں کو تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی دینے پر زور دیا۔
رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں کی تربیت فراہم کر کے اُن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا انتہائی ضروری ہے۔