پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پروفاقی وزیر نے کہا ویژن 2035کا اقدام پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے ایک تذویراتی لائحہ عمل کے طور پر کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا اس کا مقصد پانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے جن میں برآمدات' ای پاکستان' ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی' توانائی اور بنیادی ڈھانچہ' مساوات اور اختیارات شامل ہیں۔
انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے اور صنعتی ترقی مستحکم بنانے کیلئے مالیاتی شعبے کی بنیادی اہمیت پربھی زور دیا۔