Wednesday, 05 February 2025, 10:47:11 am
 
رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کریں گے، وزیر خزانہ
January 19, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی سرمائے کی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے اس سال جون تک پانڈا بانڈز کے اجراء کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے ہانگ کانگ کے ٹی وی ''بی'' کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے اجراء کے ذریعے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے بیس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ر کھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب منتقل کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں ملک کے ادائیگیوں کے توازن میں پائیدار نظام وضع کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے مزید چینی کمپنیوں کو ترغیب ملے گی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے راستے بھی کھلیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہانگ کانگ چین اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کیلئے ایک سٹریٹیجک مرکز کے طور پر کردار ادا کر سکتا ہے۔