Wednesday, 05 February 2025, 08:55:27 am
 
امیر مقام کی امن استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف
January 19, 2025

کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ملک میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے۔

شانگلہ کے زخمی پولیس کانسٹیبل محمد سلمان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں عیادت کے موقع پر انہوں نے کہا پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم ان کی بہادری اور

جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے انہیں مالی امداد فراہم کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔