Wednesday, 05 February 2025, 10:52:32 am
 
عوام کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیراطلاعات
January 19, 2025

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہورہا ہے اور سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے اعادہ کیا کہ حکومت لوگوں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 کروڑ پاونڈ کی چوری ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی بدعنوانی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذہب کا استعمال کر رہی ہے جبکہ عدالت کے فیصلے نے پی ٹی آئی کے بانی کی بدعنوانی کی تصدیق کر دی ہے۔