Saturday, 11 May 2024, 07:40:47 am
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں:ترجمان
December 18, 2018

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزمقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں جہاں سیکیورٹی خدشات پیدا ہونے کے بعد بڑے پیمانے پربھارت مخالف مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنDujarric نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مقبوضہ علاقے کی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں جہاں پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سات کشمیریوں کو شہید کئے جانے کے بعد احتجاجی مظاہروں کی نئی لہرشروع ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان عالمی ادارے پرزوردے رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن قائم کیاجائے۔اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی صورتحال کی تحقیقات سے متعلق سفارش اپنی پہلی رپورٹ میں پیش کی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.