Wednesday, 15 January 2025, 03:19:20 pm
 
غلام نبی فائی کی تنازع کشمیرسے متعلق یواین قراردادوں پرفیصلہ کن اقدامات کرنے کی اپیل
September 18, 2023

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنما نیو یارک میں ہیں۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین اور ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فائی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی سے نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھنے کیلئے بھارت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔