Saturday, 19 April 2025, 03:17:08 pm
 
بھارت ،پاکستانی ناظم الامور نے حضرت امیر خسرو کے مزار پر چادر چڑھائی
April 18, 2025

بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دہلی میں مشہور صوفی بزرگ حضرت امیرخسرو کے مزار پر چادر چڑھائی۔

حضرت امیرخسرو کے سات سو اکیسویں عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے جانے والے ایک سو اٹھہتر پاکستانی زائرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

پاکستانی ناظم الامور نے حضرت نظام الاولیاء کے مزار پر بھی حاضری دی۔