Friday, 26 April 2024, 10:47:05 am

مزید خبریں

 
انسانی حقوق ماہرین کا بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تشویش کااظہار
April 18, 2021

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اور مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قوانین بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس تشویش کا اظہار اقوام متحدہ کے اقلیتی امور، اظہار رائے کی آزادی اور اسمبلی کے بارے میں خصوصی نمائندوں نے دس فروری کو بھارتی حکومت کے نام لکھے گئے اپنے خط میں کیا۔ اقوام متحدہ اس خط کو منظر عام پر لے آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ علاقائی حکومت اور اس کے قانون سازی کے اختیارات کے خاتمے کی وجہ سے کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں کا سیاسی نمائندگی کا تناسب بے حد کم ہوگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.