Sunday, 28 April 2024, 12:57:05 pm
سٹیٹ بنک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے پالیسی ریٹ 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
March 18, 2024

سٹیٹ بنک نے آئندہ دو ماہ کیلئے پالیسی ریٹ بائیس فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کے روزکراچی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجود معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

تاہم کمیٹی نے کہا کہ مہنگائی کی شرح بلند رہے گی اور آئندہ سال ستمبر تک مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد کی سطح پر لانے کے ہدف کیلئے موجودہ پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔کمیٹی نے کہا کہ تازہ ترین اعدادوشمار زرعی پیداوار میں بہتری کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں مسلسل اضافے کے عکاس ہیں۔اسی طرح بیرونی حسابات جاریہ کا توازن توقع سے بہتر ہورہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.