Friday, 29 March 2024, 05:39:36 am
حکومت نے خصوصی رمضان پیکج پرعملدرآمد کا آغاز کر دیا
March 18, 2023

فائل فوٹو

حکومت نے مستحق افراد کو آٹے کی مفت فراہمی کیلئے خصوصی رمضان پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں کر دیا گیا ہے۔تمام مستحق خاندانوں کو پچیس شعبان سے پچیس رمضان تک تین آٹے کی بوریاں مفت دی جائیں گی۔وزیراعظم نے پچیس شعبان سے رمضان پیکج پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ہیں۔وزیراعظم نے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی مستحق افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی، شہباز شریف نے نادار افراد کو مہنگائی سے بچانے کیلئے خصوصی رمضان پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.