پاکستان ریلوے کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے پچاس دن میں ایک ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی ہے۔
وزارت کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد پاکستان ریلویز کو درست سمت میں گامزن کرکے اس کی آمدن میں اضافے کےلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو رواں سال اگست سے اکتوبر کے دوران چھ ارب 70 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران 5 ارب 70 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی تھی۔