Tuesday, 21 May 2024, 06:08:50 am
سماجی واقتصادی چیلنجوں سےنمٹنےکےلئے3ارب 55 کروڑڈالرسےزائدغیرملکی امداد موصول ہوئی
September 17, 2020

پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث صحت سے متعلق سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے قرضوں اور امداد کی مد میں تین ارب پچپن کروڑ بیس لاکھ  ڈالر سے زائد غیر ملکی امداد موصول ہوئی ہے۔

 یہ بات اقتصادی امور کےوزیر خسرو بختیار نے آج قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران ایک تحریری جواب میں بتائی۔

 وفاقی وزیر نے بتایا کہ گروپ بیس کے ملکوں نے قرضوں کی موخر ادائیگی کے ذریعے دوارب بارہ کروڑ روپے سے زائد کی سہولت فراہم کی۔

 انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اقتصادی تعاون سے حکومت کو مالیاتی سہولت ملی جس کے نتیجے میں لوگوں کی زندگیاں اور روزگار کو محفوظ بنانے اور کورونا وائرس سے پیداہونےوالے معاشی اثرات کو کم کرنے کےلئے مالیاتی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

 ایوان کااجلاس اب غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.