Friday, 29 March 2024, 08:47:04 pm
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم پر مودی حکومت کا احتساب کرے، حریت کانفرنس
March 17, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی فوج کے مظالم پر مودی حکومت کا احتساب کرے۔حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر ایک سیمینار میں مقررین نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی مکروہ مہم اور مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو ان کی جائیدادوں سے بے دخل کرنا بھارتی حکومت کی استعماری پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.