Saturday, 27 July 2024, 08:55:39 am
اردو کے ممتاز شاعر شبنم رومانی کی پندرہویں برسی
February 17, 2024

آج (ہفتہ) اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی کی پندرہویں برسی ہے ۔ شبنم رومانی کا اصل نام مرزا عظیم بیگ چغتائی تھا اور وہ 30 دسمبر 1928 کو شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے ۔ قیامِ پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے کراچی میں سکونت اختیار کی اور یوں ان کا زمانہ جوانی اس شہر بے مثال میں بسر ہوا۔شبنم رومانی دبستانِ کراچی کے نمایاں شاعر اور ادیب تھے ۔ ان کے مجموعہ ہائے کلام میں 'مثنوی سیر کراچی' ، 'جزیرہ' ، 'حرفِ نسبت' ، 'تہمت' اور 'دوسرا ہمالا' بہت مقبول ہوئے ۔ شبنم رومانی ایک طویل عرصے تک روزنامہ 'مشرق' میں 'ہائیڈ پارک' کے نام سے ادبی کالم بھی تحریر کرتے رہے ۔ ان کے اخباری کالموں کا مجموعہ بھی اسی نام سے اشاعت پذیر ہوا ۔شبنم رومانی نے 1989 میں ادبی جریدہ 'اقدار' بھی نکالا جسے ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی ملی۔ شبنم رومانی 17 فروری 2009 کو کراچی میں وفات پا گئے ۔ عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ۔